چائے کے نقصانات
![]() |
Side effects of Tea |
چائے جو کہ اج کل انتہائی زور و شور کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے اور ہر محفل اور ہر گھر میں بہت پیار و شوق کے ساتھ پئے جاتے ہیں،کیا اپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کے بھی بہت سارے نقصانات ہیں؟
اس تحریر میں ہم ترتیب وار اس کے چند نقصانات کو ذکر کرتے ہیں۔
زیادہ چائے پینے کے چند نقصانات یہ ہیں:
- معدہ اور ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔
- آنتوں کو بیماریاں گیر لیتی ہیں۔
- زیادہ چائے پینے سے دل کے دھڑکن تیز ہو جاتے ہیں۔
- اس سے اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں۔
- مثانہ کمزور ہو جاتا ہے اور بار بار پیشاب آنے کی شکایت ہو جاتی ہے۔
- معدہ سست ہو جاتا ہے،بھوک نہیں لگتی ہے،اور جو کچھ کھایا جاتا ہے وہ اچھی طرح ہضم بھی نہیں ہوتا۔
- زیادہ چائے پینا خون کو خراب کر دیتا ہے۔
- نیند کو کم کر کے بے خوابی کی شکایت پیدا کرتی ہے۔
- محرک اثرات کی وجہ سے چائے قوت مردانگی کو کمزور، منی کو خراب ،اور جریان، اختلام ،سرعت انزال کے شکایت بھی پیدا کرتی ہیں۔
- اس سے دماغ اور انکھوں کی بینائی پر اثر پڑتا ہے۔
- زیادہ چائے پینے والے افراد میں خون کی کمی ہو جاتی ہے۔
- زیادہ چائے کے استعمال سے بدن کی رگیں موٹی ہو کر ابھر اتی ہیں۔
- خونی بواسیر کے مریضوں کے لیے ازحد نقصان دہ ہیں۔
- چائے جگر کو خراب کرتی ہیں۔
- عورتوں میں لیکوریا کی شکایت ہو جاتی ہے۔
چائے کے بارے میں محققین کے رائے
پرانس کے ایک مشہور ڈاکٹر موسیوالیوی نے تجربات کے بناء پر لکھا ہے:
جو لوگ چائے بکثرت پیتی ہیں ان کی دماغی قوتوں میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔
دماغ کے نازک رگ کمزور اور قوت سامعہ ضعیف ہو جاتی ہے۔ کانوں میں مختلف قسم کی اوازیں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ دل دھڑکنے لگتا ہے۔ دماغ میں اشتعالی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔چہرے کا رنگ زرد ہو جاتا ہے۔چائے کی کثرت استعمال سے ہاضمہ کمزور ہو جاتا ہے۔جریان،احتلام،اور سرعت انزال کی بیماری ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹر بلارڈ نے کہا:
" چائے سے بھوک کا زائل ہو جانا،بدہضمی، اختلاج قلب، ذکاوت عصبی،درد اور ہسٹیریا کے دورے وغیرہ عواض کا ہونا قدرتی ہیں۔ بحوالہ غذاؤں سے علاج صفحہ 217
2 Comments
Zabardast information 💓💓💓
ReplyDeletevery good
ReplyDelete